English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نے نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی بورڈ کے عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی بورڈ کے عہدے سے ہٹا دیا۔ نجی ٹٰ وی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو کام کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ان کی برطرفی کا معاملہ وفاقی کابینہ کو ارسال کردیا تھا۔

آج کابینہ نے اس معاملے کو زیر بحث لاتے ہوئے نعیم بخاری کو بطور چیئرمین پی ٹی وی کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے نعیم بخاری کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے