English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برسبین ٹیسٹ بھارت کو مشکلات ،369 کے جواب میں 62 پر 2 آئوٹ

القمر

برسبین(جسارت نیوز)آسٹریلیا کی ٹیم بھارت کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 369رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، بھارت نے جواب میں دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 62رنز بنالیے اور اس کو کینگروز اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 307رنز کی ضرورت تھی جبکہ اسکی 8وکٹیں ابھی باقی ہیں۔آسٹریلیا کی طرف سے مارنس لبوشین 108، ٹم پین 50، کیمرون گرین 47اور میتھیو ویڈ 45اور اسٹیون اسمتھ 36رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ بھارت کی طرف سے ناتاراجن ، شیر دل ٹھاکر اور واشنگٹن سندر نے 3,3 جبکے محمد سراج نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ کھیل کا زیادہ تر حصہ بارش سے متاثر ہوا اور میچ کے دوسرے روز صرف 54اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔ ہفتہ کو گابا اسٹیڈیم برسبین میں آسٹریلوی ٹیم نے ادھوری اننگز 274رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کی تو کیمرون گرین 28اور کپتان ٹم پین 38رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔کپتان ٹم پین نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد شیردل ٹھاکر کی گیند پر روہت شرما کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، کیمرون گرین 47رنز بناکر سندر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ ان کے بعد کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر ٹک نہ سکا ۔ پیٹ کمنز 2، نیتھن لیون 24 اور جوش ہیزلیووڈ آسٹریلیا کے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو11رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ مچل اسٹارک 20رنز کے ساتھ نا ٹ آئوٹ رہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم369رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ جواب میں بھارتی ٹیم کی طرف سے روہت شرما اور شبھمان گل نے اننگز کا آغاز کیاجو کچھ خاص نہ تھا۔ بارش کے باعث بھارتی ٹیم صرف 26اوورز کھیل سکی ۔ بارش کے باعث جب کھیل ختم کیا گیا تو بھارت نے 2وکٹوں کے نقصان پر 62رنز بنالیے تھے اور اس کو میزبان ٹیم کی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 307رنز کی ضرورت تھی۔ چیتشوار پجارا 8اور بھارتی کپتان اجنکیا رہانے 2رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ آسٹریلیا کی طرف سے پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے