English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیپالی کوہ پیماؤں نے موسمِ سرما میں K2 سرکرکے تاریخ رقم کردی

گلگت (جسارت نیوز )نیپالی کوہ پیماؤں نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ کو موسمِ سرما میں سرکرکے تاریخ رقم کردی۔دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 13 کو موسم سرمامیں سر کیا جاچکا تھا اور صرف کے ٹو دنیا کی واحد چوٹی ہے جوموسم سرما میں اب تک سرنہیں کی گئی تھی۔لیکن اب کوہ پیماؤں نے یہ انتہائی مشکل مرحلہ مکمل کرکے تاریخ رقم کردی ۔10 نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے 15 جنوری کی رات منفی 50 ڈگری میں کیمپ تھری میں گزاری جس کے بعد رات ایک بجے ٹیم کیمپ 4 کے لیے روانہ ہوئی تھی۔گلگت بلتستان کے مقامی صحافی جمیل نگری نے تصدیق کی کہ نیپالی کوہ پیماؤں نے سردیوں میں کے ٹو سرکرکے تاریخ رقم کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے