ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہائیر پاکستان پشاور زلمی کا پی ایس ایل میں مین ٹائٹل اسپانسر ہوگا

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان سپر لیگ کی میڈیا اور برانڈ ویلیو کے اعتبار سے نمبرون فرنچائز پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان کے درمیان مین ٹائٹل اسپانسر شپ کا معاہدہ طے پاگیا. لاہور میں پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی اور ہائیر پاکستان کے فرینگ نے اسپانسرشپ معاہدے پر دستخط کیے ۔ہائیر اینڈ ربا اکنامک زون لاہور میں اسپانسر شپ معاہدے کی تقریب میں پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان کی منیجمنٹ کے ساتھ اسٹار کرکٹرز وہاب ریاض، امام الحق اور کامران اکمل نے بھی شرکت کی۔جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل6 گزشتہ سیزنز کی طرح انشاللہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔پی ایس ایل میچز کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے ۔ہائیر پاکستان کے مسٹر فنگ نے پشاور زلمی کے ساتھ میڈیا پارٹنرشپ پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ وننگ پارٹنرشپ جاری رہے گی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں