English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی کراچی میں پریکٹس

جنوبی افریقہ کی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف کی پہلے کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی جس کے بعد مہمان کھلاڑیوں نے کراچی جم خانہ میں سیریز کے لیے تیاریاں شروع کردیں۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم 14 سال بعد ٹیسٹ اور ٹوی ٹوئنٹی سیریز کے لیے گزشتہ روز پاکستان پہنچی تھی۔

جنوبی افریقہ کے اسکواڈ کا کراچی پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں مکمل سیکیورٹی میں ہوٹل تک پہنچایا گیا۔

2007 کے بعد پاکستان کے دورے پر آئی مہمان ٹیم کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور ان کے کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے گئے تھے۔

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے مطابق اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف اراکین کی پہلی کووڈ 19 ٹیسٹنگ رپورٹ منفی آئی ہے۔

— فوٹو: عبدالغفار

ٹیسٹ منفی آنے کے بعد مہمان کھلاڑیوں نے اتوار کو ہوٹل کے قریب قائم کراچی جم خانہ میں سیریز کے لیے تیاریاں شروع کردیں۔

اُدھر پاکستانی اسکواڈ کے کھلاڑی منگل سے کراچی پہنچ کر بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہونے کی وجہ سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 جنوری تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی 4-8 فروری تک راولپنڈی کرے گا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 11، 13 اور 14 فروری کو تین ٹی20 میچوں کی سیریز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

منبع: ڈان نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے