ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

گال(جسار ت نیوز)گال میں انگلینڈ نے سری لنکاکوپہلے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دیدی ۔سیریز میں برتری کے ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے قیمتی 60 پوائنٹس بھی حاصل کرلیے۔ انگلش ٹیم نے76 رنز کا ہدف3 وکٹیں کھو کر پورا کر لیا۔ ڈبل سنچری میکر کپتان جوروٹ بہترین کھلاڑی قرار پائے۔گال کے میدان میں انگلینڈنے سری لنکا کو7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ سیریزمیں لیڈ کے ساتھ انگلش ٹیم نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے قیمتی 60پوائنٹس بھی حاصل کر لیے۔ سری لنکا نے 135اور 259رنز بنائے۔ انگلینڈ نے پہلی اننگ میں 421رنز بنا کر 286رنز کی برتری حاصل کی اور مطلوبہ76رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ جونی بیرسٹو35اور ڈان لارنس21رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ پہلی اننگ میں 228رنز بنا کر کپتان جوروٹ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 22جنوری سے گال ہی میں کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں