کراچی (اسٹاف رپورٹر)کرکٹ آسٹریلیاکے زیر اہتمام 10ویں بگ بیش لیگ میں دفاعی چیمپئن سدنی سکسرز کی ٹیم سب سے زیادہ 32 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔
سڈنی سکسرز کی ٹیم اب تک 11میچز کھیل چکی ہے اور 8 میچز جیت کرسب سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ سدنی تھنڈر اور میلبورن اسٹارز کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں ۔10ویں بگ بیش لیگ میں اب تک 43میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ دفاعی چیمپئن سڈنی سکسرز کی ٹیم بی بی ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے اور اس کے سب سے زیادہ 32پوائنٹس ہیں۔ سڈنی تھنڈر ،میلبورن ا سٹارز اور ہوبارٹ ہریکینز کی ٹیمیں بھی 11،11میچز کھیل چکی ہیں جن میں سڈنی تھنڈر اور ہوبارٹ ہریکینز کی ٹیمیں 6،6میچز جیتی ہیں اور میلبورن ا سٹارز کی ٹیم 5میچ جیتی ہے لیکن پوائنٹس ٹیبل پر 23،23پوائنٹس کے ساتھ تینوں ٹیمیں بالترتیب دوسرے ،تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ پرتھ ا سکارچرز کی ٹیم اب تک 10میچز کھیلے ہیں اور وہ5 میں کامیابی حاصل کر سکی ہے یوں پرتھ ا سکارچرز کی ٹیم 21پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 5ویں نمبر پر ہے ۔
