ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت نے آسٹریلیا کو آخری ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز جیت لی

برسبین (جسارت نیوز):شبھمان گل، ریشبھ پنت اور چیتشوار پجارا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے آسٹریلیا کو چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں نہ صرف 3وکٹوں سے شکست دیکر 4میچوں کی بارڈر/گاوسکر ٹرافی سیریز 2-1سے اپنے نام کرلی۔ شنھمان گل 91، وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت ناقابل شکست 89اور چیتشوار پجارنے 56رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار اداکیا۔بھارت نے اس فتح کے ساتھ نہ صرف 4 میچوں کی بارڈر-گائوسکر ٹرافی سیریز 2-1سے اپنے نام کی اس کو میچ میں کامیابی کے لئے 309رنز جبکہ آسٹریلیا کو 8وکٹوں کی ضرورت تھی ، روہت شرما کے جلد آئوٹ ہونے کے بعد شبھمان گل آسٹریلوی بولرز کے سامنے ڈٹ گئے اور انتہائی محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے چیتشوار پجارا کے ساتھ ملکر دوسری وکٹ پر قیمتی 114رنز کی شراکت داری قائم کر کے اپنی ٹیم کو سہارا دیا۔آسٹریلوی بولرز نے بھارتی بلے بازوں کو جلد آئوٹ کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہے۔ ریشبھ پنت نے ناقابل شکست 89رنزکی ریکارڈ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس شاندار کارکردگی پر ان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔آسٹریلوی ٹیم کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو شاندار بولنگ پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا کپتان اجنکیا رہانے 24رنز بناکر پیٹ کمنز کی گیند پر ٹم پین کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ چیتشوار پوجارا بھارت کے چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد پیٹ کمنز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے، ریشبھ پنت نے اپنی نصف سنچری مکمل کرلی تھی۔ ریشبھ پنت نے دن کے آخری سیشن کے آخری لمحات میں آسٹریلوی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور زبردست اسٹروکس کھیلتے ہوئے نہ صرف ناقابل شکست 89رنز کی اننگز کھیلی بلکہ اپنی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف 3وکٹوں سے فتح بھی دلوائی۔ ریشبھ پنت 89رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ یوں بھارت نے کینگروز کو چوتھے ٹیسٹ میچ میں 3وکٹوں سے شکست دیکر4میچوں کی سیریز 2-1سے اپنے نام کرلی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں