English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

PTA نے پاکستان میں ویب سائٹ ’’ٹرو اسلام‘‘ بلاک کر دی

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ویب سائٹ ’ٹرو اسلام‘ پاکستان میں بلاک کردی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے ویب سائٹ ’ٹرو اسلام‘ پاکستان میں بلاک کردی ہے، مجوزہ پابندی کی مناسبت سے بین الاقوامی میڈیا میں آنے والی بعض خبروں کے حوالے سے واضح رہے کہ پی ٹی اے کی یہ کارروائی پاکستان میں قابل اطلاق ملکی قوانین کی قانونی دفعات کے عین مطابق ہے۔

پی ٹی اے اعلامیہ کے مطابق ویب سائٹ www.trueislam.com کے ایڈمنسٹریٹر سے ویب سائٹ پر موجود غیر قانونی مواد کو ہٹانے کیلیے رابطہ کیا گیا جو پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعات 295-A ،298-B اور298-C اور آرٹیکل 260 (3) اور آرٹیکل31 کی خلاف ورزی پر مبنی تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے