English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز این آئی سی وی ڈی کو دینے کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارڈ ڈیزیز (کے آئی ایچ ڈی) کو کے ایم سی سے لے کر این آئی سی وی ڈی کو دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اس بات کا اعلان سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع جنوبی میں زینب مارکیٹ سے متصل فوارہ چوک پر مونومنٹ اور اس کی ازسر نو تعمیر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزز کو نہیں چلا پارہی جس کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا ہے اسے این آئی وی سی ڈی کو دے دیا جائے تاکہ شہریوں کو ایک بہتر سہولت میسر آسکے۔
عمران خان نے خود فارن فنڈنگ کیس کے معاملات کو خفیہ رکھنے کی درخواست دی، پی ٹی آئی مناظرے بعد میں کرے پہلے الیکشن کمیشن میں جواب دے، وزیراعظم فارن فنڈنگ کیس سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، وزیراعظم یہ بتائیں کہ فنڈز کہاں سےآئے؟

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی سندھ کو نیب سے کوئی سمن نہیں ملا اور کوئی ریفرنس دائر نہیں ہوا صرف انکوائری چل ہی تھی، ہمارے اوپر فرخ حبیب الزم لگارہے ہیں اور وہ توجہ کو ہٹانے کے لیے ایسا کر رہے ہیں، ہم ہرسال الیکشن کمیشن کو حساب جمع کرواتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے