English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کپ،محمد عمران پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد

کراچی (اے پی پی)سدرن پنجاب کے محمد عمران پر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ اور پلئیرز اسپورٹ اسٹاف کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ یہ واقعہ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں خیبر پختونخواہ اور سدرن پنجاب کے مابین کھیلے گئے پاکستان کپ کے آٹھویں رائونڈ کے میچ میں پیش آیا۔محمد عمران پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔ یہ آرٹیکل میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر نامناسب رویہ ظاہر کرنے سے متعلق ہے۔یہ واقعہ خیبر پختونخوا کی بیٹنگ کے دوران اننگز کے چوتھے اوور میں پیش آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے