کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی ٹیم کے اوپنر خرم منظور نے لسٹ اے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریا ں سکور کرنے کا سعید انور کا 17 سالہ ریکارڈ برابر کردیا ہے۔ پاکستان کپ میں ناردرن کے خلاف کراچی میں کھیلے گئے میچ میں خرم منظور نے سندھ کی جانب سے 122 رنز کی باری کھیلی جو ان کے لسٹ اے کیریئر کی 26 ویں سنچری تھی ،اس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ لسٹ اے سنچریاں سکور کرنے والے بلے بازوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن پر آگئے۔34 سالہ خرم منظور اب تک 153 لسٹ اے میچز کی 152 اننگز میں 53.75 کی اوسط سے 7364 رنزا سکور کرچکے ہیں۔
