ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قائدِ اعظم کی تصویر خراب کرنے والے کو 5 سال کی سزا ملے گی، بل سینیٹ میں پیش

بانی پاکستان قائدِاعظم محمد علی جناح کی تصاویر خراب کرنے والوں کو پانچ سال سزا دی جاسکے گی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائداعظم کی تصویر خراب کرنے، ہٹانے یا جلانے پر سزا کا بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ بل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر صابر شاہ نے ایوان میں پیش کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے سنیٹر صابر شاہ کا بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔ بل کے متن میں لکھا گیا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر خراب کرنے، ہٹانے یا جلانے پر 5 سال سزا ہوگی۔ اس میں کہا گیا کہ قائدِاعظم کی تصویر خراب کرنے، ہٹانے یا جلانے پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں