ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں پہلا ٹیسٹ میچ، بلدیہ اور سندھ حکومت کی عدم دلچسپی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج سے کراچی میں شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ تاہم کسی غیر ملکی ٹیم کی آمد اور گزشتہ 5پی ایس ایل ایونٹس کے انعقاد کے موقع پر بلدیہ عظمی ، کے ایم سی اور دیگر صوبائی حکومت سندھ کے محکمے خصوصی طور پر شہر کی اہم شاہرائوں سمیت خیر مقدمی بینرز آویزاں کرکے اور مرکزی شاہرائوں کو سجایا کرتی تھی غیر متوقع طور پر شہری اور مہمان ٹیم اس سے محروم رہے گی۔ شہر کے کسی بھی حصے میں ایسا کوئی خیرمقدمی بینر آویزاں اور قمقموں اور روشنیوں سے سجی کوئی بھی شاہراہ نظر سے نہیں گزری۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں