ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کا جمیعت علماء اسلام کیخلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: تحریک انصاف نے جمیعت علماء اسلام کے خلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فرخ حبیب نے درخواست تیار کرلی جو آج الیکشن کمیشن میں دائر کی جائے گی۔

درخواست میں جے یو آئی کے سابق رہنما حافظ حسین احمد کے ٹی وی انٹرویو کا ٹرانسکرپٹ شامل ہے جس میں حافظ حسین احمد نے فضل الرحمن کے لیبیا اور عراق سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان سمیت جے یو آئی کے کئی رہنما دونوں ممالک لیبیا اور عراق کا متواتر دورہ کرتے تھے، جمعیت علماء اسلام کے خلاف الیکشن ایکٹ کے خلاف کارروائی کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں