English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں نئے قائد حزب اختلاف مقرر

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رکن حلیم عادل شیخ کو سندھ اسمبلی میں نیا قائد حزب اختلاف مقرر کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تحریک انصاف کے رکن اسمبلی حلیم عادل شیخ ایوان میں نئے قائد حزب اختلاف ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ 2018 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ فردوس شمیم نقوی کی جانب سے استعفیٰ دیئے جانے کے بعد اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں، اس سے قبل وہ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے