English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی اے نے بیسٹ نیٹ فلیکس نامی ویب سائٹ اور452 ویب لنکس بلاک

اسلام آباد: پی ٹی اے نے بیسٹ نیٹ فلیکس نامی ویب سائٹ اور452 ویب لنکس بلاک کردئیے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹس پرگستاخانہ فلم کی تشہیرکے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران پی ٹی اے نے رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں بیسٹ نیٹ فلیکس نامی ویب سائٹ اور452 ویب لنکس بلاک کردیے ہیں۔ گستاخانہ فلم کے 778 ٹریلرلنک بھی بند کردیئے اور249 لنکس ابھی موجود ہیں ان کو بھی بلاک کررہے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامرفاروق نے پی ٹی اے کی رپورٹ کوتسلی بخش قراردیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے کی رپورٹ تسلی بخش ہے ان کو ہدایت دے دیں گے۔ وکیل مظہرجاوید نے کہا کہ کیس زیرالتوا رکھ کرپی ٹی آئی سے رپورٹ طلب کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسوشل میڈیا سے متعلق سماعت کے دوران حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کے قواعد پرنظرثانی کی حامی بھرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی اے اوراسٹیک ہولڈرزسے مل کررولزمیں نظرثانی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے