English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جب لگا فیصلے غلط ہو رہے ہیںاس دن امپائرنگ چھوڑ دوں گا، علیم ڈار

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی امپائر علیم ڈار نے کہا ہے کہ میں نے اپنا کام صحیح اور ایمانداری کے ساتھ کیا ہے۔ جس دن مجھے محسوس ہوا کہ میں اچھا نہیں کر پا رہا یا مجھ سے مزید نہیں ہو پا رہا، اس دن امپائرنگ کرنا چھوڑ دوں گا۔ایک انٹرویو میں علیم ڈار نے کہا کہ بعض وقت فیصلے غلط ہوسکتے ہیں، آپ کو شک کا فائدہ بھی ملتا ہے۔لیکن جس دن مجھے لگا کہ مجھ سے فیصلے غلط ہو رہے ہیں اور جو میں دیکھ رہا ہوں اس پر میں اعتماد نہیں کرسکتا تو اس دن امپائرنگ چھوڑ دوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی طرح امپائرز بھی ہوم گراونڈ پر امپائرنگ کرنا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے