English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوشش تھی کہ وکٹ پر ٹہر کرٹیم کا اسکور زیادہ سے زیادہ ہو، فواد عالم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین ْْْْْْْفواد عالم نے ٹیسٹ میچ میں اپنی کھیلی جانے والی اننگز کو زبردست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ روز ہمارے 4 بیٹسمین آئوٹ ہوگئے تھے جس کی وجہ سے کوشش تھی کہ زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹہروں تاکہ اسکوربورڈ پر زیادہ سے زیادہ رنز آسکیں، میچ ابھی اوپن ہے اور اگلی اننگ بھی آنی ہے، انہی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کھیلے اور سنچری اسکور کی۔پاکستان اور جنوبی افریقاکے درمیان13 سال سے زائد عرصہ کے بعد کھیلی جانے والی2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے فواد عالم نے بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم میں آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ جنوبی افریقا کے اسکور کے جتنا نزدیک پہنچا سکے اتنا اچھا ہوگا کیونکہ چوتھی اننگز میں ہمیں زیادہ رنز نہ بنانے پڑیں، ہماری کوشش جنوبی افریقاکی لیڈ کم کرنے کی تھی لیکن اب ہم نے لیڈ حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی جانب سے کھیلتے ہوئے سنچری بنانا خواب ہوتاہے اور ایسے موقع پر سنچری بنانا جب ٹیم کو ضرورت ہو، اسی لئے مجھے بہت زیادہ خوشی ہے کہ میں نے ایسے وقت میں سنچری اسکور کی جب ٹیم کو ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان باالخصوص کراچی میں یہ میرا پہلا ٹیسٹ میچ تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے