English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیسٹ کرکٹ میں اظہرعلی کی50ویں نصف سنچری اننگ

سید پر ویز قیصر
جنوبی افریقا کے خلاف کراچی میں پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن اظہر علی نے220 منٹ میں151 گیندوں پر4 چوکوں کی مدد سے51 رنز بنائے جوانکے 84 ویں ٹسٹ کی157 ویں اننگ میں 50ویں نصف سنچری تھی۔ اس میں 17 سنچریاں اور33 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
دائیں ہاتھ سے ٹاپ آرڈر میں بلے بازی کرنے والے اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں 50 سے زیادہ مرتبہ50سے بڑی اننگ کھیلنے والے پاکستان کے 5ویں اورکل ملاکر56 ویں بلے باز ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ 50 رنزسے زیادہ ہندسہ پار کرنیوالے بلے باز بھارت کے سچن ٹنڈولکرہیں جنہوں نے 1989 اور 2013 کے درمیان200 ٹیسٹ میچوں کی329 اننگز میں53.78 کی اوسط کے ساتھ15921 رنز بنائے تھے جس میں51 سنچریاں اور68 نصف سنچریاں یعنی119 نصف سنچری سے بڑی انننگز شامل ہیں۔
پاکستان کے لئے سب سے زیادہ مرتبہ50 رنزسے بڑی اننگزکھیلنے کا ریکارڈ انضمام الحق کے پاس ہے جنہوں نے1992 اور 2007 کے درمیان120ٹیسٹ میچوں کی200 اننگزمیں 49.60 کی اوسط کے ساتھ8830 رنز بنائے تھے جس میں25 سنچریاں اور46 نصف سنچریاں یعنی71 نصف سنچری سے بڑا اسکور شامل ہے۔
پاکستان کے لئے سب سے زیادہ رنز بنانے والے یونس خان50 رنزسے بڑی اننگز کھیلنے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 2000اور2017 کے درمیان جو118 ٹیسٹ کھیلے انکی213 اننگز میں52.05 کی اوسط سے 10099 رنز بنائے جس میں34 سنچریاں اور33 نصف سنچریاں شامل تھیں۔ انہوں نے67 مرتبہ 50 رنز سے بڑی اننگز کھیلیں۔
جاوید میانداد نے 1976 اور1993 کے درمیان جن 124 ٹیسٹ میچوں میں حصہ لیا انکی189 اننگزمیں52.57 کی اوسط کے ساتھ 23 سنچریوں اور43 نصف سنچریوں کی مدد سے 8832 رنز بنائے ۔وہ 66 مرتبہ50رنز سے بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہویے۔
اس فہرست میں چوتھا نمبر محمد یوسف کے پاس ہے جنہوں نے1998 اور2010 کے درمیان 57 مرتبہ نصف سنچری سے بڑی اننگ کھیلی۔ انہوں نے کل90 ٹیسٹ کھیلے جنکے156 اننگز میں 52.29 کی اوسط کے ساتھ24 سنچریوں اور33 نصف سنچریوں کی مدد سے7530 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
اظہر علی جنہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ آسڑیلیا کے خلاف جولائی2010 میں لارڈز میں کھیلا تھا، دوسرے ٹیسٹ کی چوتھی اننگ میں پہلی مرتبہ50رنز سے بڑی اننگ کھیلنے میں کامیاب ہویے تھے۔ آسڑیلیا کے خلاف لیڈز میں انہوں نے146 منٹ میں108گیندوں پر6 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے تھے۔ابھی تک انہوں نے جو84 ٹیسٹ کھیلے ہیں انکی157 اننگز میں 42.92 کی اوسط کے ساتھ 6353رنز بنائے ہیں جس میں17 سنچریاں اور33نصف سنچریاں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے