English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹروٹرف ایک ماہ میں لگا دی جائے، فہمیدہ مرزا

اسلام آباد (جسارت نیوز)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے گذشتہ روز پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری محسن مشتاق بھی تھے۔ وفاقی وزیر کے دورہ میں علامہ اقبال ہاسٹل، نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم، روشن خان ا سکواش کمپلیکس اور روڈہم ہال شامل تھے۔ نصیر بندہ ہاکی ا سٹیڈیم میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ آسٹروف بچھانے کا کام 4 ہفتوں میں مکمل کیا جائے اور وہ مارچ کے پہلے ہفتہ میں نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم کا دوبارہ دورہ کریں گی۔انہوں نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے متعلقہ افسران کو ہدایات کی کہ جاری مختلف ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کیا جائے اور کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیاجائے، روشن خان اسکواش کمپلیکس اور روڈہم ہال کے دورہ کے دوران وفاقی وزیر نے صفائی اور دیگر کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ مناسب جگہ پر کوڑا دان لگائے جائیں اورصفائی کا مزید خیال رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے