English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد؛ ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے بند کرنے کی پابندی ختم

القمر

اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز میں رات 10 بجے تک آؤٹ ڈور ڈائننگ بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس ایس او پیز کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے نئے احکامات جاری کردیے۔ یہ فیصلہ این سی او سی کی تجاویز کی روشنی میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رات 10 بجے تک آؤٹ ڈور کھانوں کے حوالے سے عائد پابندی ختم کردی گئی تاہم ان ڈور کھانوں کے حوالے سے عائد پابندی برقرار رہے گی۔

جاری نوٹیفیکشن کے مطابق تجارتی مراکز کے ٹائم ٹیبل پر پہلے سے جاری احکامات کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا اور تفریحی مقامات شام 6 بجے بند کرنے والی پابندی عائد رہے گی۔

کورونا کے حوالے سے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا عمل جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے