English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کوپاکستان پہنچے گی

القمر

کورونا وبا کے خلاف بنائی گئی ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کو پاکستان پہنچے گی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کے خلاف بنائی گئی ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کو پاکستان پہنچے گی جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ چینی سفارتخانے، وزارت خارجہ اورہیلتھ سروسز نے پی آئی اے کوگرین سگنل دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے کورونا ویکسین لانے کیلئے مفت خدمات فراہم کی ہیں، پی آئی اے انتظامیہ نے کورونا ویکسین کیلئے بوئنگ 777 کی دستیابی سے باضابطہ طورپرآگاہ کردیا ہے، پی آئی اے کا طیارہ جمعہ کوبیجنگ کے لیے روانہ ہوگا۔

خصوصی طیارہ پرچین کی جانب سے عطیہ کی گئی 5 لاکھ ویکسین وائلزپاکستان لائی جائیں گی۔ خصوصی جہازبیجنگ سے ہفتے کو کورونا ویکسین لے کراسلام اباد ایئرپورٹ پہنچے گا۔ کورونا ویکسین مخصوص کنٹینرمیں رکھ کر لائی جائیگی، خصوصی کنٹینر چین سے حاصل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے