ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کپ سندھ ٹائٹل کے حصول کے لئے پر عزم

کراچی (اسٹاف رپورٹر/اے پی پی ) پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ 2020-21 پاورڈ بائے سروس ٹائرز کے دو سیمی فائنلزآج اور کل اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔ 10 رائونڈز پر مشتمل ایونٹ میں کل 30 میچز کھیلے گئے، سندھ نے 7 فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی جبکہ خیبرپختونخوانے6 فتوحات کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ناردرن اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں نے 5-5میچز جیتے مگر بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر ناردرن کو پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن دی گئی۔ یونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سندھ اور سینٹرل پنجاب کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی۔ دوسرا سیمی فائنل خیبرپختونخوا اور ناردرن کے مابین کھیلا جائے گا۔دونوں سیمی فائنلز براہ راست پی ٹی وی اسپورٹس اور پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر نشر ہوں گے، میچ صبح 9:30 بجے شروع ہوں گے۔30 ستمبر 2020 سے شروع ہونے والے ڈومیسٹک سیزن 2020-21 میں اب تک کھیلے گئے 7 ایونٹس میں سے 3 سندھ نے جیتے ہیں، جن میں نیشنل انڈر 19 تھری ڈے اور ون ڈے ٹورنامنٹس کے علاوہ سیکنڈ الیون قائداعظم ٹرافی بھی شامل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں