پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
کراچی میں کھیلے جا گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن جنوبی افریقہ نے 187 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز شروع کی تو اسے صرف 29 رنز کی برتری حاصل تھی۔
What a start!
Watch #PAKvSA Live: https://t.co/7H6AE6lXT4#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/ZMLvErDeJU
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 29, 2021
چوتھے دن کی پہلی ہی گیند پر حسن علی نے کیشپ مہاراج کی وکٹیں بکھیر کر پاکستان کو یادگار آغاز فراہم کیا جبکہ دو اوورز بعد یاسر شاہ نے جنوبی افریقی کپتان کوئنٹن ڈی کوک کی اہم وکٹ حاصل کی۔
4th wicket for @Shah64Y
3rd catch for @AbidAli_RealWatch #PAKvSA Live: https://t.co/ZYzysLIXs4#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/F2eKQMm2T0
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 29, 2021
40 رنز بنانے والے ٹیمبا باووما کے سوا کوئی بھی جنوبی افریقی بلے باز پاکستانی باؤلرز کا ڈٹ کر سامنا نہ کر سکا۔
That’s a superb catch!
Watch #PAKvSA Live: https://t.co/ZYzysLIXs4#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/Y0VQkL1PPa
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 29, 2021
ٹیمبا باووما کا ساتھ دینے جیارج لنڈے آئے تو دونوں کھلاڑیوں نے وکٹیں گرنے کا سلسلہ کچھ دیر کے لیے روک دیا اور ساتویں وکٹ کے لیے 42رنز کی شراکت قائم کی۔
🏰ed!
Watch #PAKvSA Live: https://t.co/ZYzysLIXs4#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/LgCP8lsq6Q
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 29, 2021
نعمان علی نے 11 رنز بنانے والے لنڈے کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا اور پھر کگیسو ربادا بھی ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اینرچ نورجے بھی کوئی رن نہ بنا سکے جبکہ نعمان نے 40 رنز بنانے والے ٹیمبا باووما کو آؤٹ کر کے پانچ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
Watch the fall of wicket!
Watch #PAKvSA Live: https://t.co/ZYzysLIXs4#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/hTByUk5ZO3— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 29, 2021
جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 245 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پاکستان کو میچ میں فتح کے لیے 88 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 5 جبکہ یاسر شاہ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقہ نے پاکستان کو میچ میں فتح کے لیے 88 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اوپنرز ایک مرتبہ پھر متاثر کن کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے۔
22 کے مجموعی اسکور پر عابد علی اینرچ نورجے کی وکٹ بن گئے جبکہ ایک رن کے اضافے سے عمران بٹ کی اننگز بھی تمام ہوئی۔
23 رنز پر دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد خدشہ تھا کہ کہیں آسان ہدف کے تعاقب میں ایک مرتبہ پھر پاکستانی بیٹنگ یکے بعد دیگرے وکٹیں گنوا کر مشکلات سے دوچار نہ ہو جائے لیکن کپتان بابر اعظم اور اظہر علی نے ٹیم کی ناؤ پار لگا دی۔
دونوں کھلاڑیوں نے اس کے بعد سنبھل کر بیٹنگ کی اور پاکستان کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا۔
فتح سے دو رنز قبل بابر اعظم 30 رنز بنانے کے بعد پہلی اننگز کی طرح کیشپ مہاراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔
پہلی اننگز کے مرد میدان فواد عالم نے کیشپ مہاراج کو چوکا لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔
پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز میں 0-1 کی برتری بھی حاصل کر لی۔
پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے فواد عالم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ 14سال بعد پاکستان کے دورے پر آئی جنوبی افریقی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پوری ٹیم 220 رنز ہر آؤٹ ہو گئی تھی۔
جواب میں 27 رنز پر 4 وکٹیں گنوانے کے باوجود پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 378 رنز بنا ئے تھے، فواد عالم نے سنچری جبکہ اظہر علی اور فہیم اشرف نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 فروری سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
منبع: ڈان نیوز
