کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ وصول کرنے والے فواد عالم ٹیم کی جیت پر بہت خوش ہیں جبکہ انہوں نے مشکل وقت میں عمدہ اننگز سے متعلق دلچسپ انکشاف بھی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فواد عالم نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک ایسے وقت میں سنچری بنائی جب ٹیم کو اس کی بہت ضرورت تھی۔ ہمارے 36 رنز پر چار کھلاڑی آئوٹ ہو چکے تھے اور ہمیں ایک بڑی اننگز کھیلنے کی ضرورت تھی تاکہ دوسری اننگز میں آسانی پیدا ہو سکے۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں ہمیشہ دبائو ہوتا ہے بالخصوص جب آپ کم بیک کھلاڑی کے طور پر کھیل رہے ہوں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی وکٹ بیٹنگ کیلئے آسان نہ تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وکٹ پر ڈبل بائونس مل رہا تھا اور دراڑیں بھی تھیں اس لئے بیٹنگ بہت مشکل تھی۔

