لاہور(جسارت نیوز )وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ میںجیت پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھا کرفتح سمیٹی۔ کھلاڑیوں نے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

