English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تعلیمی ادارے کھولنے کا وقت آگیا، شفقت محمود

سکھر: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں کہ تعلیمی ادارے کھولنے کا وقت آگیا ہے۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے تعلیم کا بہت نقصان ہوا، تعلیمی ادارے کھولنے کا وقت آگیا ہے، یکم فروری سے ملک بھر میں پرائمری اسکول اور یونیورسٹیوں میں تدریسی عمل کا کا آغاز ہورہا ہے لیکن ہم صورتحال کا جائزہ بھی لیتے رہیں گے۔

وزیر اعظم کے سندھ سے متعلق بیان کی وضاحت کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ سندھ ہمارا اپنا صوبہ اور پاکستان کا حصہ ہے، ہم سندھ سے محبت اور پیار کرتے ہیں، سندھ کی تاریخ اور ورثہ قابل دید ہے، وزیراعظم کے کہنے کا مقصد تھا کہ سندھ میں ہماری حکومت نہیں۔

واضح رہے کہ نویں ، میٹرک، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے بچوں کے لئے اسکولوں اور کالجز میں تدریسی عمل 18 فروری سے شروع ہوچکا ہے اور یکم جنوری سے اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک کے بچوں اور یونیورسٹیوں میں بھی تدریسی عمل ایس او پیز کے تحت شروع ہوجائے گا۔

’سندھ میں امتحانات کا وقت 3 گھنٹے سے کم کرکے 2 گھنٹے کردیا گیا‘

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے امتحانات کا وقت 3 گھنٹے سے کم کرکے 2 گھنٹے کردیا گیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے بتایا کہ  پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون سے ہوں گے، میٹرک کےامتحانات یکم سے 15 جولائی تک جاری رہیں گے اور میٹرک کا رزلٹ 15 ستمبر کو جاری کیا جائے گا جب کہ پریکٹیکل اب اسکولوں اور کالجوں میں ہی ہوں گے۔

انہوں نےکہا کہ گیارہویں، بارہویں جماعت کے امتحانات 28 جولائی سے 16 اگست تک جاری رہیں گے اور  پریکٹیکل جون میں ہوں گے۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ 3 گھنٹے کے بجائے امتحانات کا اب 2 گھنٹے کا وقت ہوگا، ایم سی کیوز کو 50 فیصد کر دیا گیا ہے، 30 فیصد لانگ اور 20 فیصد شارٹ سوالات دیے جائیں گے۔

سعید غنی نے بتایا کہ 7 ہزار کالج اساتذہ کے ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سے 233 مثبت کیسز آئے ہیں اور  1506 کیسز کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں یکم جولائی سے بورڈ کے امتحانات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سندھ میں  اسکولز یکم فروری سے ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوں گے جب کہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 28 جولائی سے ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  تمام بورڈز امتحانات کے نتائج 90 روز میں تیار کریں گے اور  امتحانات کے دوران کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا جب کہ ایس او پیز  پر عملدر کے لیے ضلعی انتظامیہ سے مدد طلب کی جا سکتی ہے۔

منبع: جیو نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے