English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی کیلیے تیار

القمر

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر):قومی ٹیسٹ اسکواڈ آج کراچی سے روانہ ہوکر راولپنڈی پہنچ جائے گا۔ 20 رکنی اسکواڈ کل بروز پیر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔پاکستان اورجنوبی افریقا کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔اس سلسلے میں پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کی ٹریننگ، پریکٹس اور ورچوئل پریس کانفرنسز کا شیڈول جاری کیا گیا ہے ۔کل دوپہر 10 بجے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا آغازہوگا، ٹریننگ سیشن کے اختتام پر ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق ورچوئل پریس کانفرنس سیشن میں شرکت کریں گے۔2 فروری کودوپہر 10 بجے: قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا آغازہوگا، ٹریننگ سیشن کے اختتام پرقومی کرکٹ ٹیم کے آلرائونڈر فہیم اشرف ورچوئل پریس کانفرنس سیشن میں شرکت کریں گے۔ صرف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ایکرڈیشن رکھنے والے صحافیوں کو ہی اس ورچوئل سیشن میں شرکت کی اجازت ہوگی۔3 فروری کو دوپہر 10 بجے: قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا آغازایکرڈیشن رکھنے والے فوٹوگرافرز اور ٹی وی نیوز کیمرہ پرسنز کو اپنے مخصوص مقامات سے ٹریننگ کی کوریج کی اجازت ہوگی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے