English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیسٹ رینکنگ، بابراعظم کی تنزلی،7ویں پوزیشن پر آگئے

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نئی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجے تنزلی کے بعد 7ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں کیوی کپتان کین ولیمسن پہلے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے اور انکے ہم وطن مارنس لبسشین تیسری پوزیشن پر ہیں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی چوتھے اور برطانوی کپتان جو روٹ 5ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔جنوبی افریقا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں 7 اور 30 رنز بنانے والے پاکستانی کپتان بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد 7 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں، ان کی جگہ بھارت کے چتیشور پجارا نے چھٹی پوزیشن سنبھال لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے