ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابراعظم کا ایک اور اعزاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے ساتھ ہی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے وہ اعزاز اپنے نام کرلیا ہے جو عمران خان یا وسیم اکرم بھی بطور کپتان نہیں کرپائے تھے۔ پاکستان نے کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے ہرایا جس کے ساتھ ہی بابراعظم بطور کپتان اپنا پہلا ہی ٹیسٹ جیتنے والے 9ویں پاکستانی قائد بن گئے۔یہ اعزاز حاصل کرنے والے سب سے پہلے پاکستانی کپتان فضل محمود تھے جنہوں نے 1959ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ کارنامہ سر انجام دیا۔ مشتاق محمد نے 1976ء میں بطور کپتان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ہی ٹیسٹ میں کامیابی کا مزہ چکھا، جاوید میانداد نے 1980ء میں آسٹریلیا کو بطور کپتان پہلے ٹیسٹ میں شکست سے دوچار کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں