کوئٹہ(جسارت نیوز)آل پاکستان جام میر غلام قادر میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کے میچ کا ایک بڑا ٹاکرا کلمت اسٹار فٹبال کلب نے میچ اپنے نام کرلیا۔ مدمقابل ٹیم اوتھل فٹبال کلب اوتھل اور کلمت اسٹار فٹبال کلب ایک ایک گول سے برابر رہے پینالٹی ککس پر کلمت اسٹار جیت گیا۔ اس بڑے ٹاکرے کے مہمان خاص ایکسئین پبلک ہیلتھ لسبیلہ عمران اکبر بلوچ تھے۔میچ سے قبل صحافی پیربخش کلمتی کے جانب سے سرکٹ ہاوس اوتھل میں کلمت اسٹار ٹیم کے اعزاز میں ٹی پارٹی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صحافیوں سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ گزشتہ روز ایک بڑا ٹاکرا کلمت اسٹار فٹبال کلب اور اوتھل فٹبال کلب کے مابین کھیلا گیا اور دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر رہیں اور پینالٹی ککس پر میچ کلمت اسٹار فٹبال کلب نے اپنے نام کرلیا ۔

