English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، محمد حفیظ باہر

لاہور: جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے 20 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا جس میں سینئر بلے باز محمد حفیظ کو شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف سلیکٹر وسیم خان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 20 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں سیریز کا پہلا میچ 11 فروری، دوسرا میچ 13 اور تیسرا 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔

آج اعلان کردہ اس 20 رکنی ٹیم میں قومی ٹیم کے سینئر بلے باز اور گزشتہ نیوزی لینڈ سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے محمد حفیظ کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔

یہ مدنظر رہے کہ گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں محمد حفیظ نے عمدہ کارکردگی دکھائی تھی اور ایک میچ میں 99 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

اس کے علاوہ فرانسیسی خبررساں اداے اے ایف پی نے رپورٹ کیا کہ 40 سالہ محمد حفیظ نے آخری 12 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 153 کے اسٹرائک ریٹ کے ساتھ 100.40 کی اوسط سے 502 رنز بنائے ہیں۔

تاہم چیف سلیکٹر نے آج پریس کانفرنس میں کہا کہ حفیظ کی کارکردگی پر کوئی سوال نہیں لیکن انہوں نے 3 فروری کو اسکواڈ کے بائیو سیکیور ماحول میں جانے کے لیے اپنی دستیابی ظاہر نہیں کی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ آفیشلز کے ساتھ اسکواڈ بدھ 3 فروری سے بائیو سیکیور ببل میں داخل ہوگا جبکہ ٹیسٹ سیریز میں شامل کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر اس ببل کا حصہ بنیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

جنوبی افریقہ کے خلاف 11 فروری سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

بابر اعظم (کپتان)، عامر یامین، احمد بٹ، آصف علی، دانش عزیز، فہیم اشرف، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، حسین طلعت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، ظفر گوہر اور زاہد محمود اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے، محمد حفیظ کا ٹیم سے باہر ہونے پر ردعمل

محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین بیٹنگ کی تھی—فائل/فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان نے 20 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جبکہ جگہ بنانے میں ناکام رہنے والے تجربہ کار کھلاڑی محمد حفیظ نے ردعمل دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر اپنےبیان میں محمد حفیظ نے قرآنی آیت اور ترجمہ کاحوالہ دیا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف اعلان کردہ ٹیم کے ناموں کے ساتھ اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ ‘اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے’۔

قبل ازیں چیف سلیکٹر وسیم خان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں گزشتہ سیریز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے محمد حفیظ کے علاوہ فخرزمان، عماد وسیم، شاداب خان کو شامل نہیں کیا گیا۔

چیف سلیکٹر نے آج پریس کانفرنس میں کہا کہ حفیظ کی کارکردگی پر کوئی سوال نہیں لیکن انہوں نے 3 فروری کو اسکواڈ کے بائیو سیکیور ماحول میں جانے کے لیے اپنی دستیابی ظاہر نہیں کی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ آفیشلز کے ساتھ اسکواڈ بدھ 3 فروری سے بائیو سیکیور ببل میں داخل ہوگا جبکہ ٹیسٹ سیریز میں شامل کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر اس ببل کا حصہ بنیں گے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان 40 سالہ محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بہترین بلے بازی کو مظاہرہ کیا تھا اور ایک میچ میں محض ایک رن کے فرق سے سنچری مکمل نہ کر پائے تھے۔

رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ نے آخری 12 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 153 کے اسٹرائک ریٹ کے ساتھ 100.40 کی اوسط سے 502 رنز بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی تھی اور دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں11 فروری سے شروع ہوگی، جس کے بعد دوسرا میچ 13 اور تیسرا میچ 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔

چیف سلیکٹر وسیم خان کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، عامر یامین، احمد بٹ، آصف علی، دانش عزیز، فہیم اشرف، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، حسین طلعت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، ظفر گوہر اور زاہد محمود شامل ہیں۔

منبع: ڈان نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے