ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم ایس یونائٹیڈ نے ماسٹر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ جیت لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماسٹر کرکٹ کلب زیراہتمام منعقد کر دہ ماسٹر سی ٹی 20 کلر کٹ کرکٹ لیگ میں گزشتہ روز ایم ایس یونائیٹڈ نے آر ایل سی اے گرائونڈ پر کھیلے گے فا ئنل میں رنگو ن والا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کو جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ رنگو ن والا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔عا رف خان نے 67، محمد اسد نے 24 اور اختر محمد نے 19 رنز بنائے۔سا قب خان نے 32 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں ایم ایس یونائیٹڈ نے۔ 5,18 اوورز میں مطلوبہ 156رنز بنا لیے۔ حنان خان نے 56،دانیال خان نے 21 اور سہیل خان نے 21 رنز بنائے۔شا ہد خان نے 31 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی جنید خلیل نینی ٹال والا نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ونر ٹرافی اور کیش 3 لاکھ روپے ایم ایس یونائیٹڈ کے کیپٹن فر ید شا ہ نے جبکہ رنر ٹرافی اور کیش ایک لاکھ 50 ہزار روپے رنگو ن والا کے کیپٹن تو حید خان نے و صول کیے۔ سا قب خان کو مین آف دی فا ینل اور عبداللہ فضل کو بہترین بیٹسمین کا ایوارڈ مو ٹر بائیک جبکہ ایمر جنگ پلیرآف دی ٹورنامنٹ کاایوارڈ 3 مو ٹر بائیک عفنا ن خان کو دی گئی۔ اس موقع پر توصیف صدیقی، احسن اللہ، امجد علی اور دیگراسپورٹس کی شخصیات بھی موجود تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں