English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل 6شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور: شائقین کو اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،شائقین کی اسٹیڈیم آمد کے لیے ایس او پیز طے کیے جارہےہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی حکام ایس اوپیز تیار کرکے حکومت کو بھجوائیں گے،جس کے بعد 25سے 30فیصد شائقین اسٹیڈیم میں میچز دیکھ سکیں گے،ایس او پیز کی منظوری کے بعد شائقین کی آمد سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے سبب تمام کھیلوں کے شائقین کے لیے اسٹیڈیم میں آنا منع تھا، اب کورونا کا زور ٹوٹنے کے بعد شائقین بھی میچ کو اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھ سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے