English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ حکومت نے ایچ ای سی کا 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا

کراچی: سندھ حکومت نے وفاقی اعلیٰ تعلیمی کمیشن اسلام آباد کی جانب سے دو سالہ ڈگری پروگرام کو ختم کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے بورڈز اور جامعات نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ہم سندھ کی جامعات اور کالجوں میں دو سالہ ڈگری پروگرام جاری رکھیں گے اگر سندھ یونیورسٹی جامشورو سمیت کسی یونیورسٹی نے دو سالہ ڈگری کی جگہ ایسوسی ایٹ ڈگری شروع کی ہے تو اس سے بھی بات کریں گے دو سالہ ڈگری پروگرام کو ختم کرنے سے اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند متوسط اور غریب طبقے کے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ سندھ کی تمام جامعات صوبے کے یونیورسٹی ایکٹ کے تحت صوبائی خودمختاری کو استعمال کرکے تمام دو سالہ ڈگری پروگرامز جاری رکھیں گے۔

مشیر برائے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ وفاقی HECکو اس بات کی ہر گز اجازت نہیں دے گا کہ وہ سندھ کے تعلیمی اداروں کی جاری کردہ اسنادکی تصدیق کریں لہذا تصدیق صرف وہی ادارہ کرسکتا ہے جو ڈگری جاری کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے