English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل 6کا ٹائٹل اہم ہدف ہے ، کپتان لاہور قلندرز

ابوظہبی(جسارت نیوز)پاکستان سپر لیگ کی سب سے متحرک اور مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ ان کا ہدف ہے کہ پی ایس ایل میں ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کریں۔سہیل اختر ان دنوں ابوظہبی میں جاری ٹی ٹین لیگ میں قلندرز کی بھی قیادت کر رہے ہیں اور اپنے کیرئیر کی بھرپور فارم میں ہیں، وہ اس سیزن میں لیگ میں 200 رنز کا سنگ میل حاصل کرنے والے پہلے بیٹسمین ہیں، انہوں نے اب تک 5 اننگز کھیلی ہیں اور ایک ہی بار آئوٹ ہوئے ہیں۔ سہیل اختر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ لاہور قلندرز کے سی ای او ثمین رانا اور ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے ہر صورتحال میں اعتماد دیا اور یہی کہا کہ مجھ سے اچھا کوئی کھلاڑی نہیں ، ان کے اس اعتماد نے ہمیشہ بڑا حوصلہ دیا، میں مثبت سوچ کے ساتھ کھیلتا ہوں اور اسی وجہ سے کامیابی ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے کیرئیر میں ہمیشہ پانچویں یا چھٹے نمبر پر کھیلا ہوں لیکن مینجمنٹ مجھے ٹاپ آرڈر میں کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتی ہے اور اس کے لیے میں نے ہائی پرفارمنس سینٹر میں بڑی ٹریننگ کی ہے، اب میں ٹاپ آرڈر میں ہی کھیل رہا ہوں اور کامیابی مل رہی ہے، ٹارگٹ یہی ہے کہ میں اپنی فارم کو برقرار رکھوں اور پی ایس ایل میں بھی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کروں۔ کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل پاکستان کا بہت بڑا برانڈ ہے، مسلسل دوسرا ایڈیشن مکمل طور پر پاکستان میں ہونے جا رہا ہے، وقت کم رہ گیا ہے اور شدت سے پی ایس ایل کے شروع ہونے کا منتظر ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے