English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیم کی آمد میں وزیراعظم اور پی سی بی کی کاوشیں شامل ہیں،سفیر جنوبی افریقا

القمر

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) جنوبی افریقا کے سفیر میتھیو موزلے ماڈیکزا کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے مابین رابطے بحال ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کے ہمراہ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے سفیر میتھیو موزلے ماڈیکزا نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ایک تاریخی اہمیت کا اسٹیڈیم ہے جہاں جنوبی افریقا کے نامور کرکٹرز نے کئی ریکارڈز اپنے ملک کے نام کیے ہیں جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد میں وزیراعظم عمران خان اور بورڈ کے سربراہ کی کاوشیں شامل ہیں۔میتھیو موزلے ماڈیکزا کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے کھلاڑی پاکستان کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے مداحوں کی تعداد میں اضافہ کریں گے، میں اپنی سفارتی ذمہ داریوں کے ساتھ اپنی اور پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے راولپنڈی کرکٹ گرائونڈ آیا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سمیت کئی نامور کھلاڑی میرے پسندیدہ ہیں، بطور سفیر پاکستانی قوم کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش ، زمبابوئے، سری لنکا اور اب جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کرکٹ کے لیئے نیک شگون ہے، ہم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ملک میں انٹریشنل کرکٹ کو بحال کریں گے اور اس میں ہم کامیاب ہوگے ہیں۔ذاکر خان نے کہا کہ کرکٹ کی بحالی سے دیگر اسپورٹس کی بحالی بھی ممکن ہوتی ہے، جنوبی افریقا کے سفیر کو کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی فول پروف سیکورٹی اور دیگر امور کے بارے اگاہی فراہم کی ہے، سیریز کے دوران کرکٹ بورڈ کے افیشلز سفارت خانے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے