ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی بڑی کارروائی، بکی گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جا رہے پنڈی ٹیسٹ کے دوران پچ کی معلومات دینے والے بکی کو گرفتار کر لیا گیا، ٹیسٹ میچ کے دوران بلال نامی بکی کو پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ ایف آئی اے کے حوالے کردیا ، ایف آئی اے نے بکی سے اسٹیڈیم میں رہ کر آن لائن سٹے بازی کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دیں۔ ذرائع کے مطابق بلال نامی ایک بکی کو دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اندر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بلال کا تعلق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ہے اور وہ ’ڈی جے کارڈ‘ استعمال کرکے پنڈی اسٹیڈیم کے اندر آگیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ نے بلال کوایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ سٹے باز پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ پر سٹے بازی کررہے تھے، ممکنہ طور پر نیٹ ورک کی کڑیاں بھارتی مافیا سے ملتی ہیں۔ زیر حراست شخص بلال گرائونڈ سے دبئی میں نیٹ ورک کو میچ ،پچ اور موسم کے بارے میں فون پر براہ راست معلومات فراہم کررہا تھا، بلال نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ،اسے صبح سے مانیٹر کیا جارہا تھا اور لنچ کے بعد حراست میں لے کر ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا،دوسری جانب ایف آئی اے نے بکی سے اسٹیڈیم میں رہ کر آن لائن سٹے بازی کے حوالے سے تحقیقات شروع کریں ۔ ایف آئی اے حکام کی تصدیق کی کہ بکی سے آن لائن سٹے بازی اور معلومات شیئر کرنے کے حوالے سے تحقیقات کر ر ہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں