English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کے ٹو: محمد علی سدپارہ سمیت 3 کوہ پیما لاپتہ

دنیا کی دوسری بلد ترین چوٹی کے ٹو پر مہم جوئی کے دوران پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ سمیت تین کوہ پیما لاپتہ ہوگئے۔

گلگت بلتستان کی ٹورزم پولیس کے مطابق کوہ پیما محمد علی سد پارہ سمیت تین کوہ پیماؤں سے پچھلے 24 گھنٹے سے رابطہ منقطع ہے۔

پولیس نے کوہ پیماؤں کو لاپتہ قرار دے دیا۔ تاہم ان کی تلاش کے لیے فضائی اور زمینی سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس کے مطابق علی سدپارہ، چلی کے جان سنوری اور آئس لینڈ کے جے پی موہر پریتو گزشتہ روز سے لاپتہ ہیں۔

الپائن کلب کی طرف سے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریسکیو آپریشن کے لیے آرمی کے دو ہیلی کاپٹر کام کر رہے ہیں۔ پائلٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ جس حد تک ممکن ہو اونچائی پر پرواز کرے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے