کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی کی نااہلی کا فائدہ اٹھا کر وزیر بلدیات کے چہیتے اوپی ایس ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ سمیت دیگر افسران کی لوٹ مار اور رشوت ستانی پر سند آؤٹ ڈور ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن کا شدید احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق سندھ آؤٹ ڈور ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن نے بلدیہ شرقی کے افسران کی جانب سے منہ مانگی رشوت طلب کرنے اور ایڈورٹائزرز کو ہرساں کرنے پر سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ سے مدد مانگی لی ہے گزشتہ دنوں سندھ آؤٹ ڈور ایڈورٹائزر ایسوسی ایشن نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر عباسی کو ایک شکایت پر مبنی خط بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بلدیہ شرقی کے محکمہ ایڈورٹائزمنٹ کے افسران کی جانب سے ایڈورٹائزرز سے قانونی بورڈز کے عیوض بھاری رشوت کے لیے مسلسل دباو ڈالا جا رہا ہے جبکہ ایڈورٹائززر نے تمام ٹیکسز کی ادائیگی اور قانونی اجازت نامے لیکر اشتہاری بورڈز نصب کیے ہیںاس کے باوجود افسران منہ مانگی رشوت کے لیے ناصرف ایڈورٹائززر کو دھمکیاں دے رہے ہیں بلکہ کئی بورڈز پر لگی اسکنز بھی پھاڑ دی ہیں جس کی وجہ سے ایڈورٹائزر کو ناصرف بھاری مالی نقصان اٹھاناپڑا بلکہ ذہنی اذیت کا بھی سامنا ہے۔
