پشاور(جسارت نیوز) خیبرپختونخوامیںکرکٹ اورامپائرنگ کی بیل داغ ڈالنے اور دونوں شعبوںکوبام عروج تک لے جانے میںاپنااہم وکلیدی کرداراداکرنے والے انتہائی شفیق،ہمدرد ومہربان شخصیت سابق انٹرنیشنل ٹیسٹ امپائرمیاں سیداحمدشاہ طویل علالت کے بعدپشاورمیںانتقال کرگئے مرحوم کوبعدازاں ان کے آبائی گاوںمیاں گڑھی( متنی)کوہاٹ روڈپشاورمیںسپرد خاک کردیاگیاہے۔مرحوم کی عمراسی سال تھی اوروہ طویل عرصہ آپ گورنمنٹ کالج پشاور میں تاریخ کے پروفیسرکے طورپربھی فرائض سرانجام دیتے رہے تھے ساتھ ساتھ گورنمنٹ کالج پشاومیں کرکٹ اوردیگراسپورٹس کوفروغ دینے اورکالج کی بہترین ٹیمیں تیارکرنے کابیڑھ اٹھایا۔میاں سیداحمدشاہ کی وجہ شہرت کرکٹ امپائرنگ سے وابستگی تھی۔ خیبر پختونخوا کے اولین انٹرنیشنل ٹیسٹ امپائر تھے۔ مرحوم 1970 میں نمبر ایک ہائی سکول بمقابلہ چارسدہ ہائی اسکول میچ سپروائز کیا۔
