ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابراعظم رنز بنانے کی اوسط کے حوالے سے دوسرے نمبر پر آ گئے

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپین شپ میں رنز بنانے کی اوسط کے حوالے سے دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے 71.07 کی اوسط کیساتھ اب تک 924 رنز جوڑے ہیں اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ میں دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پہلے نمبر پر آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین براجمان ہیں جنہوں نے اب تک 72.82 کی اوسط کیساتھ 1,675 رنز جوڑے ہیں۔ مارنوس لابوشین نے پانچ جبکہ بابراعظم، اسٹیو اسمتھ اور بین اسٹوکس نے چار، چار سنچریاں بھی بنائی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں