English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محمد یوسف قومی کھلاڑیوں کی پاور ہٹنگ کو غیر معمولی بنانے کے خواہاں

لاہور(جسارت نیوز)سابق کپتان اور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑیوں کی پاور ہٹنگ کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑیوں کی ٹریننگ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے، ٹریننگ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز کی نگرانی میں ہو رہی ہے اور ان میں سابق کپتان اور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف بھی شامل ہیں جو نوجوان بیٹسمینوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔محمد یوسف بیٹسمینوں کی بیٹنگ کی خود ویڈیو بناتے ہیں اور بیٹسمینوں کو بعد میں دکھاتے ہیں، نوجوان حیدر علی کی بیٹنگ پر ان کا خاص فوکس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے