کراچی (اسٹاف رپورٹر) دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں کراچی کے الصغیر ہاکی کلب کو ضلع خیرپور کی ہاکی ٹیم کیخلاف 5-3 سے شکست ، یوم کشمیر کے حوالے سے بخت علی ڈھوٹ ہاکی اسٹیڈیم، لقمان ضلع خیرپور میں برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے گئے نمائشی ہاکی میچ میں الصغیر ہاکی کلب کے سینٹر فارورڈ محمد حذیفہ شاہد نے عمدہ کھیل پیش کیا اور ہیٹ ٹرک اسکور کی ، ڈپٹی کمشنر خیرپور احمد علی قریشی میچ کے مہمان خصوصی تھے انہوں نے انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر الصغیر ہاکی کلب کے سیکریٹری عظمت پاشا نے مہمان خصوصی اور صدر سید صغیر حسین نے ذوالفقار علی ڈھوٹ کو اپنے کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کیں۔اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے بھی دونوں ٹیموں کو شاندار کھیل پیش کرنے پر کھل کر داد دی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ڈی سی خیرپور احمد علی قریشی بھی الصغیر ہاکی کلب کے کھلاڑیوں کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے انہوں نے کہا کہ آج تک خیرپور میں اتنا عمدہ میچ نہیں دیکھا کراچی سے آئی مہمان ٹیم نے بہت اچھے کھیل کیا مظاہرہ کیا انکے کھلاڑیوں کا جوش الگ ہی نظر آرہا تھا، مہمان خصوصی نے کہا کہ یوم کشمیر کے حوالے سے کھیلوں کا انعقاد کرنا بھی کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا ثبوت ہے ہم کل بھی کشمیری بھائیوں کیساتھ تھے اور آئندہ بھی رہیں گے۔
