English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان سپر لیگ چھٹے ایڈیشن کی ٹکٹس کی فروخت آئندہ ہفتے شروع ہوگی

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ایس ایل 6کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آئندہ ہفتے سے شروع ہو گی۔تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں افتتاحی تقریب اور کراچی کے میچوں کی ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی جب کہ دوسرے مرحلے میں لاہورمیں شیڈول لیگ میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گی ۔شیڈول پلے آف میچز اور فائنل کے ٹکٹس کی فروخت کا شیڈول بعد میں جاری کیاجائیگا۔ پی ایس ایل میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ٹکٹوں کی قیمت کاحتمی فیصلہ آئندہ 2سے 3دن میں کیا جائے گا۔ ٹکٹوں کی صرف آن لائن فروخت کی تجویز زیرغور ہے اور ٹکٹوں مقامی کورئیرکمپنی کے ذریعے فروخت کی جائیں گی۔این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے گروپ میچز کو دیکھنے کیلئے بیس فیصد تماشائیوں کو میدان میں آنے کی اجازت دی گئی ہے، پی ایس ایل کے پلے آف میچز کیلئے تماشائیوں سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔این سی او سی کے اعلان کے بعد لاہور اور کراچی میں 20فیصد شائقین میچ دیکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے