English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ناردرن واریئرزٹی10 لیگ 2021 کے چمپیئن بن گئے

ابوظہبی میں ٹی10 لیگ 2021 کے فائنل میں ناردرن واریئرز نے دہلی بلز کو 8 وکٹوں سے شکست دی اور نئے چمپیئن بن گئے۔

شیخ زاید اسٹیڈیم ابوظہبی میں ٹی10 لیگ کے فائنل میں ناردرن واریئرز نے ٹاس جیت کر دہلی بلز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

دہلی بلز کی جانب سے رحمت اللہ اور ایون لیوس نے پہلی وکٹ کے لیے 21 رنز بنائے اور رحمت اللہ 7 گیندوں پر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ایون لیوس 10 رنزبنا کر 31 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے، بوپارا رتھرفورڈ بھی بالترتیب 9 اور 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ناردرن واریئرز نے ٹائٹل حاصل کرلیا—فوٹو: ٹی10 لیگ

دہلی بلز کی ٹیم مقررہ 10 اوورز میں 9 وکٹوں پر 81 رنز بنا سکی، جس میں محمد نبی 21 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔

ناردرن واریئرز کی جانب سے مہیش تھیکشانا نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، جنید صدیقی اور دھنانجیا لیکشان نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں ناردرن واریئرز نے 10 رنز کی اوپننگ شراکت کی اورکپتان پوران 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

وسیم محمد نے 22 گیندوں پر 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 27 رنز بنائے، لینڈل سمنزنے 12 گیندوں پر 14 اور رومان پاول نے 8 گیندوں پر 16 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

ناردرن واریئرز کی ٹیم نےمطلوبہ ہدف نویں اوور کی دوسری گیند پر باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنا کر حاصل کیا۔

دہلی بلز کے فیڈل ایڈورڈز اور شیراز احمد نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

شان دار باؤلنگ کرنے والے مہیش تھیکشانا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے منظور شدہ ٹی10کرکٹ لیگ ابوظہبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی گئی جس میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا۔

ٹورنامنٹ میں شامل 8 ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا، گروپ اے میں مراٹھا عربیئنز، بنگلہ ٹائیگرز، دہلی بلز اور ناردن واریئرز جبکہ گروپ بی میں دکن گلیڈی ایٹرز، قلندرز، ٹیم ابوظہبی اور پونے ڈیولز شامل تھیں۔

دس روز تک جاری رہنے والے اس ٹورنمنٹ کے آخری روز دو میچز کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے لیے قلندرز اور ٹیم ابوظہبی کا مقابلہ ہوا جو ابوظہبی نے جیت لیا۔

اس ٹورنمنٹ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے سب سے زیادہ 248 رنز بنائے جبکہ ٹیم ابوظہبی کے جیمی اورٹون نے سب سے زیادہ 12 وکٹیں حاصل کیں۔

ناردن واریئرز نے دوسری مرتبہ ٹی10لیگ چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

ٹی 10 لیگ اگلے برس پھر ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

ٹی10 لیگ کا ٹائٹل ناردرن واریئرز کے نام

ابوظہبی میں ٹی10 لیگ 2021 کے فائنل میں ناردرن واریئرز نے دہلی بلز کو 8 وکٹوں سے شکست دی اور نئے چمپیئن بن گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے منظور شدہ ٹی10کرکٹ لیگ ابوظہبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی گئی جس میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا۔

ٹورنامنٹ میں شامل 8 ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا، گروپ اے میں مراٹھا عربیئنز، بنگلہ ٹائیگرز، دہلی بلز اور ناردن واریئرز جبکہ گروپ بی میں دکن گلیڈی ایٹرز، قلندرز، ٹیم ابوظہبی اور پونے ڈیولز شامل تھیں۔

دس روز تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کے آخری روز دو میچ کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے لیے قلندرز اور ٹیم ابوظہبی کا مقابلہ ہوا جو ابوظہبی نے جیت لیا۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے سب سے زیادہ 248 رنز بنائے جبکہ ٹیم ابوظہبی کے جیمی اورٹون نے سب سے زیادہ 12 وکٹیں حاصل کیں۔

ناردرن واریئرز نے دوسری مرتبہ چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا—فوٹو: ٹی10 لیگ

دہلی بلز نے پہلے بیٹنگ کی —فوٹو: ٹی10 لیگ

دہلی بلز بڑا اسکور بنانے میں کامیاب نہیں ہوئی—فوٹو: ٹی10 لیگ

ناردرن واریئرز کے بلے بازوں نے ہدف باآسانی حاصل کرلیا—فوٹو: ٹی10 لیگ

دہلی بلز کے باؤلرز اپنے اسکور کا دفاع کرنے میں ناکام رہے—فوٹو: ٹی10 لیگ

ناردرن واریئرز نے نویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز  بنا کر چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا—فوٹو: ٹی10 لیگ

ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شریک تھیں—فوٹو: ٹی10 لیگ

ٹورنامنٹ ابوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلا گیا—فوٹو: ٹی10 لیگ

ناردرن واریئرز اس سے قبل بھی ایک مرتبہ چمپیئن بن گئے تھے—فوٹو: ٹی10 لیگ

ناردرن واریئرز نے دوسری مرتبہ ٹی10 لیگ کے چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا—فوٹو: ٹی10 لیگ

منبع: ڈان نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے