ہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بہت اہم ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں بغیر دباوَ کے کھیلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم بہتری کی طرف گامزن ہے اور بہت خوشی کی بات ہے کہ پاکستان نے ٹیسٹ سیریز جیتی، امید ہے کہ آگے بھی اچھا کھیلیں اورغلطیوں کو دور کریں گے۔
ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان میں اب بین الاقوامی ٹیمیں آنا شروع ہوگئی ہیں اور ہوم گراوَنڈ میں سیریر کھیل کر نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ ملتا ہے، عابد علی نے بہت عمدہ فیلڈنگ کی اور بولرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ میں دباؤ کے باعث میچ ہاتھ سے نکلا، کرکٹ کمیٹی نے جو بات کی اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور کرکٹ کمیٹی کا کبھی دباوَ نہیں لیا۔

