English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوم کشمیر رس� کشی ٹورنامنٹ کراچی بلوز کے نام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن ، محکمہ کھیل حکومت سندھ اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون جبکہ سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نارتھ کراچی جمخانہ پر یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیر ڈے سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ ریگولر ایونٹ میں کراچی بلوز نے کراچی وائٹس کو 21-15, 16-21 اور 21-10 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی جبکہ مکسڈ کوارڈ ایونٹ میں کراچی گرین نے کراچی ریڈ کو 21-17 اور 21-16 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت تھے۔ انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے شرکاء کو یوم یکجہتی کشمیر کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ کشمیر ضرور بنے گا پاکستان انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اپنا ہرممکن تعاون سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے ساتھ جاری رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے