لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان اورجنوبی افریقا کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز کے اختتام پردونوں ٹیمیں اسلام آباد سے لاہور پہنچ چکی ہیں اور دونوں ٹیموں نے لاہور میں پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیاںآخری ٹی ٹوئنٹی میچ 6 فروری 2019 کوسنچورین میں کھیلاگیاجوپاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد27رنزسے جیتا تھا۔دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے آخری تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سے ایک میچ پاکستان نے اور دومیچ جنوبی افریقا نے جیتے تھے۔دونوں ٹیموں کے مابین مجموعی طورپر 2007 سے 6فروری2019تک14ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گئے جن میں سے6میں گرین شرٹس اور 8 میں پروٹیز نے کامیابی سمیٹی ۔پاکستان کی کامیابی کاتناسب42.85 فیصداورجنوبی افریقا کی کامیابی کاتناسب58.33فیصدہے۔ جنوبی افریقا کے خلاف 11فروری سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی اسکواڈ بابر اعظم (کپتان)، عامر یامین، احمد بٹ، آصف علی، دانش عزیز، فہیم اشرف، حیدر علی، حارث رو ف، حسن علی، حسین طلعت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، ظفر گوہر اور زاہد محمود پر مشتمل ہے۔

